ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نہیں ملے نجیب احمد، سی بی آئی کو کلوزر رپورٹ داخل کرنے کی اجازت

نہیں ملے نجیب احمد، سی بی آئی کو کلوزر رپورٹ داخل کرنے کی اجازت

Mon, 08 Oct 2018 20:48:50    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم نجیب احمد کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں سی بی آئی کو کلوزر رپورٹ داخل کرنے کی اجازت پیر کو دے دی۔جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس ونود گوئل کی بنچ نے کہا کہ احمد کی ماں زیریں عدالت میں اپنی بات رکھ سکتی ہیں، جہاں رپورٹ دائر کی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ احمد کی ماں نے ہائی کورٹ میں عرضی دے کردرخواست کی تھی کہ ان کے بیٹے کا پتہ لگانے کے لئے عدالت پولیس کو ہدایات دئیے۔بنچ نے یہ بھی کہا کہ اگر احمد کی ماں کومعاملے پر پروگریس رپورٹ چاہئے تو انہیں زیریں عدالت جانا ہوگا۔


Share: